ریڈروز فنکشن ہال میں مقرر ، جناب عامر علی خان صدارت کریں گے
لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (راست) سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام موزوں اور مناسب رشتوں کیلئے 152 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام اتوار 27 ستمبر 2026ء کو صبح 10 تا 4 بجے دن ریڈ روز فنکشن ہال میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعہ والدین کیلئے ایک چھت تلے تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے رشتے طئے ہوسکتے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے ساتھ دو عدد سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز رکھیں۔ جو والدین پہلی مرتبہ پروگرام میں شریک ہورہے ہیں انہیں بائیوڈاٹاس کی کاپیز رکھنے کے ساتھ 1000 روپئے رجسٹریشن فیس ادائیگی پر کارڈ دیا جائے گا جس کی مدت ایک سال رہے گی۔ اس پروگرام میں میڈیسن، انجینئرنگ، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایم اے، ایم سی اے، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم و فاضل، عقدثانی کے علاوہ ایسے لڑکے و لڑکیاں جن کی شادی میں تاخیر ہوئی ہے کیلئے علحدہ کاؤنٹرس بھی رکھے جائیں گے۔ پروگرام میں کاونٹرس پر کونسلرس والدین کی رہبری و رہنمائی کیلئے متعین رہیں گے اور ساتھ ہی دو بہ دو پروگرام میں کمپیوٹر سیکشن بھی رہے گا جو والدین آن لائن رجسٹریشن کروائے یا کروائیں گے وہ اپنے گھروں پر کمپیوٹرس کی مدد سے رشتے دیکھ سکتے ہیں۔ بائیو ڈاٹارس مائیک پر اناؤنس کیا جائے گا۔ انجینئرنگ کاؤنٹر پر انجینئرنگ لڑکے جو شہر حیدرآباد اور ملک کے دیگر مقامات کے علاوہ بیرونی ممالک کی کمپنیوں میں روزگار سے منسلک ہیں، جن کی ماہانہ یافت اچھی خاصی ہے۔ لڑکے کے فوٹوزا ور بائیو ڈاٹا اسکرین پر ڈال کر تفصیلات بتائی جائے گی۔ انجینئرنگ کاؤنٹر کے ذریعہ لڑکے جو امریکہ، کینیڈا، دوبئی، سعودی عرب، کویت اور عرب ممالک میں برسرروزگار ہیں، ان کے والدین سے بات کی جاسکتی ہے۔ اس پروگرام کو شہر حیدرآباد، ریاست تلنگانہ اور آندھرا ہی نہیں بلکہ ملک کی تمام ریاستوں کے اضلاع اور بیرون ممالک امریکہ، کینیڈا، سعودی عرب، دوحہ قطر، دوبئی، ابوظہبی کے علاوہ دیگر ممالک میں پروگرام کے آغاز سے لیکر اس کے اختتام تک سیاست کے فیس بک، اسکیب، یوٹیوب پر راست مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ عام دنوں میں دفتر ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست میں روزانہ صبح 10 تا 4 بجے شام تک جنہوں نے اپنے بائیوڈاٹاس رجسٹریشن کروائے ہیں اپنا کارڈ بتا کر رشتے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبرات 7207244144، 9391160364 یا 9848004353 پر ربط کریں۔H/M