سیاچن میں لاپتہ فوجی کی تلاش میں بچاؤ مہم جاری

   

سرینگر ۔ 19 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے سب سے اونچے محاذ جنگ سیاچین گلیشئر میں برفانی تودہ گرنے کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ فوجی کو بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر بچاؤ مہم جاری ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کے روز شام ساڑھے تین بجے سیاچن کے شمال میں برفانی تودہ گرنے سے چھ جوان اور دو پورٹ دب گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ تودہ گرنے کی اطلاع ملنے پر فوری طور بچاؤ مہم شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ فوجیوں اور دو پورٹرو کو شدید زخمی حالت میں وہاں سے نکالا اور انہیں بیس اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں چار جوانوں اور دو پورٹرو ں کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ایک اور فوجی کو بعد میں نوبرا کے فوجی اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک جوان اب بھی لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لئے دیر رات تک بچاؤ مہم جاری رہی۔