ممبئی۔مہارشٹرا میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) او ر شیو سینا کے درمیان میں چل رہے سیاسی ڈرامے نے اسوقت نیاموڑ لے لیاجب اودھوٹھاکرے کے قریبی مانے جانے والے سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے روات نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شراد پوار سے ملاقات کی ہے۔
سینا کے رکن پارلیمنٹ نے دعوی کیاکہ ملاقات کی کوئی تفصیل بیان کئے بغیر ہی ملاقات کی ہے۔تاہم اس کا بات کاامکان کافی کم ہے کہ پوار سیاسی اتحاد کے لئے کسی قسم کی پیشقدمی کریں گی‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک دونوں پارٹیاں اپنا موقف واضح نہیں کردیتی ہیں تب تک یہ ممکن نہیں ہے۔
جمعرات کے روز مذکورہ این سی پی سربراہ نے کانگریس قائدین کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی‘ جسمیں سابق چیف منسٹر اشوک چوہان اورپرتھوی راج چوہان بھی شامل تھے‘ اور بی جے پی سینا میں چل رہے تصادم پر تبادلے خیال کیا۔تاہم دونوں پارٹیوں نے اپنے پتے نہیں کھولے ہیں سوائے سیکنڈ لائن کے قائدین کے جنھوں نے سینا کی نگرانی میں این سی پی‘
کانگریس کی حکومت کی جو وکالت کررہے ہیں۔ حالانکہ چوہان نے غیر بی جے پی حکومت کی تشکیل کی حمایت کی ہے مگر دہلی میں پارٹی رہنماؤں نے اس بات کا اشارہ دیاہے کہ پوارسے رائے مشورہ کے بغیر کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز کیاجائے۔
کانگریس چاہتی کہ سینا الائنس سے باہر نکلے اور پھر اپوزیشن کی جانب سے مدد کی خواہش ظاہر کرے۔
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن حسین دالوئی نے ائی اے این ایس کو بتایا ہے کہ ”اددھوٹھاکرے کی زیرقیادت شیو سینا کے ساتھ کسی بھی قسم کے حمایت سے قبل پارٹی کو الائنس سے باہر آنا ہوگا“
۔کانگریس کے ترجمان سچن ساونت کے کہاکہ اب تک سینا کی طرف سے کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی ہے