نئی دہلی۔ مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل کے متعلق برقرار تجسس کے درمیان شیو سینا ایم پی سنجے راؤت نے پیر کے روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) صدر شرد پوار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد راؤ ت نے بہت جلد نئی حکومت کی تشکیل کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق راؤت اور پوار کی بات چیت میں اس بات پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی او رپوار کے درمیان کی ملاقات سے جو نتیجہ اخذ ہوئے ہیں اس کے حوالے سے یہاں پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ تمام متنازعہ مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
سونیا سے ملاقات کے بعد پوار نے کہاکہ مذکورہ این سی پی اور کانگریس قائدین مسائل پر دوبارہ بات کریں گے اور سونیا گاندھی کو رپورٹ کریں گے۔پوار نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کرنے کو یکسر مسترد کردیا اور کہاکہ ملاقات کے دوران سینا کی حمایت کے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چھوٹے پارٹنرس جیسے راجو سیٹی کی سوابھیمانی پاکشا‘ دی پیسنڈ اور ورکرس پارٹی آف انڈیا او رسماج وادی پارٹی خوش نہیں ہے۔انہو ں نے کہاکہ ”کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل ہم ان پارٹیو ں کا نظریہ ضرور دیکھیں گے“