سی آئی اے کے سابق اہلکار کو 30سال قید

   

واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار کو مختلف ممالک میں خواتین سے زیادتی کرنے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ میڈیا کے مطابق برائن جیفری ریمنڈ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 14 سال کے دوران مختلف ممالک میں خواتین کو بے ہوش کرکے انہیں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم کے پاس سے 500 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں جن میں وہ اپنے جرائم کو ریکارڈ بھی کرتا رہا۔ نومبر 2023 ء میں ملزم نے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ جج نے امریکی محکمہ انصاف میں سزا سنائے جانے کے دوران ریمنڈ کو درندہ قرار دیا اور کہا کہ ملزم نے اپنے ملک اور حکومت کی عزت کو ٹھیس پہنچائی۔اس کا جرم پہلی بار اس وقت سامنے آیا جب مئی 2020 ء میں میکسیکو سٹی پولیس کو اس کے فلیٹ سے ایک خاتون کی چیخوں کی اطلاع ملی تھی۔

مالی کے دارالحکومت بماکو میں اسکول پر حملہ، 80 افراد ہلاک
بماکو : مالی کے دارالحکومت بماکو کے جنڈارمیری اسکول پر حملے میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے ۔ سیکوریٹی ذرائع نے بتایا کہ فلادی گینڈرمیری اسکول پر حملے میں کم از کم 80 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 250 سے زائد زخمی ہوئے ۔ جانی نقصان میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ 17ستمبر کو باماکو کے مختلف حصوں میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں تھیں۔