نئی دہلی۔چینائی سوپر کنگس دستے کے تمام 13اراکین کو کویڈ 19کی جانچ میں اس ہفتہ کے اوائل میں مثبت پایاگیاتھا‘ ان کے آخری جانچ میں منفی پایاگیا ہے‘
منگل کے روزائی پی ایل ٹیم کے سی ای او کے ایس وشواناتھن نے پی ٹی ائی کو یہ بات بتائی ہے۔
ہندوستان کے تیز گیند باز دیپک چاہار اور انڈیااے ٹیم کے بلے باز راتو راج گائیکوڈ ان13لوگوں میں شامل ہیں جن کی جانچ کی گئی ہے اور انہیں کویڈ19منفی پایاگیا ہے اور وہ 14دنوں کی قرنطین میں ہیں۔
دوبئی جہاں پر مذکورہ ٹیم فی الحال موجود ہے وہاں سے وشواناتھن نے کہاکہ ”جی ہاس تمام 13ممبرس کی کویڈ 19 جانچ منفی پائی گئی ہے۔
انہیں ستمبر3جمعرات کے روز ایک او رجانچ سے گذرنا ہے۔
ہم 4ستمبر‘جمعہ سے ٹریننگ شروع کریں گے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”پروٹوکال کے بموجب دیپک اور راتوراج 14دنوں کے قرنطین میں وقت گذاریں گے اور پھر دو منفی جانچ کے بعد ٹریننگ میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں گے“۔
مذکورہ ائی پی ایل کی شروعات19ستمبر سے ہونے والی ہے۔