سی اے اے‘ این آرسی: نظام آباد کی خواتین نے مولانا جعفر پاشاہ کو پیش کی چوڑیاں

,

   

نظام آباد۔ بتایاجارہا ہے کہ نظام آباد کی عورتوں نے شہریت ترمیمی قانون‘ این آرسی او راین پی آر کے خلاف احتجاج نہ کرنے پر مردوں کوچوڑیاں بھیجی ہیں۔

حیدرآباد کے ممتاز عالم دین مولانا جعفر پاشاہ حسام الدین ثانی نے اظہار یگانگت کے لئے احتجاجی کیمپ پہنچے تھے۔

مولانا جعفر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرنے والوں میں سے ایک تھے۔ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں مذکورہ حجاب پہنی ہوئی خواتین اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رنگ برنگی چوڑیوں سے بھری پلیٹ پیش کررہی ہیں اور کہہ رہی ہیں ”چوڑیاں پہن کر بیٹھو“۔

ہجوم میں شامل مرد انہیں ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔مذکورہ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ہر کسی سیاسی لیڈر اور مذہبی لیڈر کو چوڑیاں پیش کریں گی جو سیاہ قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج نہیں کرارہے ہیں۔