سی اے اے کیخلاف خواتین کا احتجاج فضول بی جے پی لیڈر سنگیت سوم کا بیان

   

٭ بی جے پی رکن اسمبلی میرٹھ سردانا سنگیت سوم نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا احتجاج فضول ہے۔ اُن کے احتجاج سے کوئی کام ہونے والا نہیں۔ اِن احتجاجوں کو مالی امداد دینے کے ذرائع کا پتہ چلانا ضروری ہے۔ غداری کے الزام میں ماخوذ جے این یو کے طالب علم شرجیل امام پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنھوں نے مزید کہاکہ جو لوگ ہندوستان کے ٹکڑے کرنے کی بات کرتے ہیں انھیں برسر عام گولی مار دی جانی چاہئے۔