سی اے بی۔کانگریس نے اپنے راجیہ سبھا ممبرس کے لئے جاری کیا وہپ

,

   

نئی دہلی۔کانگریس نے اپنے تمام ممبرس کو راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کی پیشکش کے موقع پرلازمی طور سے موجود رہنے کے لئے تین لائن کا ایک وہپ جاری کیاہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ چہارشنبہ کے روز راجیہ سبھا میں ی بل کو پیش کیاجائے گا۔

لوک سبھا میں سی اے بی کی آسانی کے ساتھ منظوری کے بعد مذکورہ اپوزیشن کو اس بات کی امید ہے کہ بل کو رجیہ سبھا میں وہ روکنے میں کامیاب رہیں گے جہاں پر برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اکثریت حاصل نہیں ہے اور اس کا راجیہ سبھا میں اس کا انحصار دیگر پارٹیوں کی حمایت پر ٹکا ہوا ہے۔

شہریت ترمیمی بل 2019کے ذریعہ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ افغانستان‘ پاکستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی امتیازی سلوک کا سامناکررہے اقلیتی طبقات جس میں ہندو‘ عیسائی‘ سکھ‘ پارسی‘ جین اور بدھسٹ شامل ہیں انہیں ہندوستان کی شہریت فراہم کی جائے‘

جس کو اپوزیشن بشمول کانگریس کی مخالفت کا سامنا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت کا یہ اقدام”غیر ائینی“ ہے۔

سابق کے این ڈی اے دور حکومت میں بل کو لوک سبھا میں منظوری ملی تھی مگر راجیہ سبھا میں شدید احتجاج اور رکاوٹوں کی وجہہ سے بل کو منظوری نہیں مل سکی تھی۔