سی ا ے اے مظاہرے۔ بنگال میں ترنمول کے دھرنے

,

   

کلکتہ۔شہریت ترمیمی ایکٹ2019کے خلاف ریاست کی برسر اقتدار ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں احتجاجی دھرنے منظم کئے‘ ریاست کی تمام 294اسمبلی حلقوں میں ان کے پارٹی لیڈرس نے مذکورہ احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔

کھیدی پور کراسنگ پر احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیتے ہوئے ریاستی وزیر فرہا دحکیم نے کہاکہ سی اے اے اور امکانی این آرسی مرکزکی جانب سے مذہبی خطوط پر تقسیم سے متاثر ہونے والے لوگوں کے اندر الجھن پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”وہ لوگ کھانا فراہم نہیں کرسکتے‘ قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ لہذا حاکم ہندوؤں او رمسلمانوں کو مذہبی خطوط پر تقسیم کی کوشش کررہے ہیں“۔

پارٹی کے دیگر تمام قائدین اور وزرانے ریاست میں بھر میں ہونے والے مختلف پروگراموں میں حصہ لیاہے