حیدرآباد 25 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات پر حکم التواء کو ختم کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم معذور افراد کیلئے مذکورہ اسکیمات کیلئے شادی کے موقع پر 1.25 لاکھ کی فراہمی سے متعلق جی او ایم ایس نمبر 4 پر حکم التواء سے دستبرداری اختیار کرلی تاکہ معذور غریب افراد کو شادی کے موقع پر مدد حاصل ہوسکے۔ جسٹس شراون کمار نے کہاکہ کلیان لکشمی شادی مبارک سے متعلق دیگر 7 سرکاری احکامات پر حکم التواء آئندہ 2 ہفتوں تک برقرار رہے گا۔ جسٹس شراون کمار نے قانون سازی کے بغیر دونوں اسکیمات پر عمل آوری کیخلاف دائر کی گئی درخواست کو قبول کر کے سرکاری احکامات پر حکم التواء جاری کیا تھا۔V/1