شادی کی تقریب میں پی پی ای کٹس زیب تن کئے ہوئے ویٹرس کی خدمات۔ دیکھیں

,

   

موندینا پلی۔کرونا وائرس کی عالمی وباء کا اثر لوگوں کی زندگیوں پر پڑرہا ہے۔اس نے شادیوں میں جشن کے طریقہ کار کو تبدیل کردیاگیاہے۔

آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں ایک شادی کی تقریب میں ویٹرس پی پی ای کٹس زیب تن کئے مہمانوں کی سربراہی کررہے ہیں

۔مذکورہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے

مذکورہ شادی 22جولائی کوآندھرا پردیش میں موندیناپلی کے مقام پر انجام پائی ہے۔کوڈی کیٹرس کو 200مہمانوں کے کھانے کا انتظام کرنے کا کنٹراکٹ دیاگیاتھا۔

ان کے بخار کی جانچ کی گئی۔ان سے کہاگیا جب بھی انہیں محسوس ہووہ اپنی ہاتھ صاف کریں۔ مہمانوں کے درمیان میں سماجی دوری رکھی گئی تھی۔

سال2020 کے پہلے حصہ میں تمام اقسام کے جشن کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر تھم گئے ہیں۔

بالخصوص شادیوں کی رونق بلکل ماند پڑگئی ہے۔ ایک سال قبل جو شادیوں کی تقریب مقرر کی گئی تھی یا تو منسوخ کردی گئی ہیں یا پھر معطل ہیں۔

کچھ شادیاں ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ انجام پارہی ہیں