شامی مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی

   

انقرہ : ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کے زلزلے کے بعد 10 ہزار 633 شامی مہاجرین رضا کارانہ شکل میں اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔وزیر دفاع حلوصی آقار نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر کے ہمراہ زمین اور فضاء سے سرحدی پٹی کا جائزہ لیا اور سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا۔