مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا‘ اگر حکومت شاہین باغ اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے احتجاج کو ختم کراناچاہتی ہے تو پہلے اسے سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر واپس لیناہوگا۔
نئی دہلی۔ قومی شہریت ترمیمی قانون‘ این آرسی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے کہا کہ
آج26جنوری یوم جمہوریہ ہے اسی روز ائین کا نفاذ عمل میں آیاتھا اس لئے آج ہم لوگ ائین کی حفاظت کا حلف لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہین باغ کی خواتین ملک کو بچانے نکلی ہیں اور وہ ملک کو تقسیم نہیں ہونے دیں گیں۔
انہوں نے کہاکہ فسطائی طاقت کچھ بھی کرلے لیکن مل کو بٹنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ مودی جی اور امیت شاہ ایک شاہین باغ بننے سے پریشان تھے اس وقت ملک میں سینکڑوں شاہین باغ بن چکے ہیں اور صرف دہلی میں ہی درجنوں شاہین باغ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر حکومت شاہین باغ اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے احتجاج کو ختم کرنا چاہتی ہے تو پہلے اسے قومی شہریت ترمیمی قانون‘ این آرسی اور این پی آر واپس لینا ہوگا۔انہو ں نے کہاکہ حکومت یہ سمجھتی تھی کہ اس کی مخالفت صر ف مسلمان ہی کریں گے۔
میں اس کو بتادینا چاہتاہوں کہ میں سیتارام ہندو اس کی مخالفت کررہاہوں۔انہوں نے کہاکہ ’ہم‘ ہ سے ہندو اور میم سے مسلم بنے ہیں لیکن موجودہ حکومت اس کے خلاف کام کررہی ہے۔
انہوں نے مظاہرین سے کاغذ نہ دکھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہہم کسی بھی صورت میں کاغذ نہیں دیکھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ1947میں تقسیم کے وقت مسلمانوں کے لیے متبادل تھا کہ وہ پاکستان چلے جاتے لیکن مسلمانوں نے ہندوستان میں رہنا پسند کیا۔
انہو ں نے کہاکہ کشمیر میں انٹرنٹ بند ہے او رہزاروں لوگ جیلوں میں بند ہیں لیکن حکومت اس کے بارے میں کچھ بتانا نہیں چاہتی۔
انہوں نے شاہین باغ خاتون مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ یہ مظاہرہ اس وقت جاری رہے گا جب تک حکومت اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لے لیتی ہے۔
ممتازادکارہ اور سماجی جہدکار سواربھاسکرنے ائین کے حق میں اتنی بڑی تحریل چلانے کے لئے شاہین باغ کی عورتوں کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ ان مظاہروں نے ملک کے ایمان کو جگادیا ہے میں آپ تمام کاشکریہ اداروں ہوں۔