ممبئی۔حال ہی میں بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے کچھ ایسا ہے کیاہے جو وہ زیدہ نہیں کرتے۔وہ بہت ہی کم اپنی بیٹی سہانا خان کی تصویروں پر تبصرہ کرتے ہیں جو ماں گوری خان کی فوٹو شوٹ سے لی گئی ہے۔
سہانا اور گوری نے انسٹاگرام پر یہ تصویر پوسٹ کی جس کا کیپشن ہے کہ ”دیکھو یہ پیسی ہے اور میں سنڈی کراؤفورٹ ہوں“۔ وہیں بعد میں اسی کا کیپشن ”جی ہاں!! نیلا میرا پسندیدہ رنگ ہے“۔
والد ایس آر نے اپنی خوبصورت بیٹی کی تصویروں پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ”میں دیکھ سکتاہوں یہ آپ ہیں اور کولا حادثاتی ہے۔ اور اب بھی میں تصویر کی ستائش کرتاہوں“۔]
اپنی بیوی کے پوسٹ جس میں سہانا دیکھائی دے رہی ہیں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ”جس رنگ میں بھی تم تصویر لو اس میں سہانا ہے تو وہ ہماراپسندیدہ رنگ ہے“۔
اداکارکے اس تبصرے پر مداحوں کی جانب سے فوری ردعمل پیش ہونا شروع ہوگیا جس میں سے ایک نے کہاکہ”تم دنیاکے سب سے بہترین والد ہیں‘ ائی لو یو اور میں خواہش کرتی ہوں کہ آپ میرے والد ہوتے“۔
انٹرنٹ صارفین نے والدین اور اپنی بیٹی کے ساتھ محبت بھرے رشتوں کی بھر پور ستائش کی ہے۔سہانا کی تصویر پر تبصرہ کرنے والوں میں شاہ رخ خان کی رائیس میں ساتھی اداکارہ کاکردارادا کرنے والی ماہیرا خان بھی شامل تھیں۔
ماہیرا نے لکھاکہ ”کتنی خوبصورت ہے سہانا! ماشاء اللہ“۔ تبصرے میں سہانا کی تعریف کرنے والوں میں مہادیپ کپور‘ جس نے لکھا ”شاندار“ وہیں ان کی بیٹی شانایا نے سرخ دلوں کا ایک جتھا پوسٹ کیا۔
سیما حان او ربھاوانہ پانڈے نے دلوں اور آگ پر مشتمل ایموجی پوسٹ کی۔ بالی ووڈ کی دنیامیں معروف بچوں میں سے ایک ایس آر کے او رگوری خان کی دوسری اولاد سہانا حان ہے۔ پچھلے سال اپنا انسٹاگرام عوام کے درمیان میں لانے کے بعدبڑے پیمانے پر انہیں فالورس ملے ہیں۔
بہت جلد بالی ووڈ میں سہانا اپنے کیریر کی شروعات کرنے کی تیاری میں ہے۔ حال ہی میں انہوں نے یوکے کے ارڈینگلی کالج سے اپنا گریجویٹ پورا کیااوربعد میں وہ نیویارک یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے رجوع ہوئی ہیں۔
ایک مختصر فلم جس کا عنوان گرے پارٹ بلیوتھا میں اپنی اداکارے کے جلوے بکھیر کر سب کو حیران کردیاتھا