لندن : برطانوی شاہی خاندان نے شاہ چارلس سوم کی تخت نشینی کے بعد ان کی پہلی تصویر جاری کردی۔شاہ چارلس کی یہ تصویر آرٹسٹ الیسٹر بارفورڈ نے بادشاہ کو اپنے سامنے بٹھائے بغیر صرف دو ہفتوں میں آئل پینٹگ سے بنائی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق، اس آرٹسٹ نے گزشتہ ماہ بکنگھم پیلس کے استقبالیہ میں بادشاہ کو دیکھا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیسٹر بارفورڈ نے 17 فروری کو بکنگھم پیلس میں ’گلوبل بائیوڈی ورسٹی یعنی عالمی حیاتیاتی تنوع‘ کی حمایت میں منعقد کیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی اور وہاں پر اس تصویر کو بنانے کے لیے بادشاہ کا باغور مشاہدہ کیا۔