Wednesday , February 26 2020

شبانہ اعظمی سڑک حادثہ میں شدید زخمی ، حالت مستحکم

نئی دہلی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکارہ شبانہ اعظمی مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ میں ممبئی ۔پونے ایکسپریس وے پر ہفتہ کو سڑک حادثہ میں شدید طورپر زخمی ہوگئیں۔ 69 سالہ شبانہ اعظمی کو ممبئی میں کوکیلابین امبانی ہاسپٹل اندھیری کو منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور اُن کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ شبانہ اعظمی کے شوہر گیت کار جاوید اختر اُن کے ساتھ کار میں موجود تھے ، وہ زخمی نہیں ہوئے ۔ یہ حادثہ ممبئی سے 60 کیلو میٹر دور سہ پہر 3.30 بجے پیش آیا جب شبانہ اعظمی کی سفاری SUV ٹرک سے ٹکرائی ۔ پی ایم نریندر مودی کے بشمول متعدد شخصیتوں نے شبانہ اعظمی کی صحت یابی کیلئے نیک تمنا ظاہر کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT