شدید تکلیف ہوئی۔ اذان کے متعلق بی جے پی لیڈر کے ایس ایشوراپا کے بیان پر عمر عبداللہ کا ردعمل

,

سینئر بی جے پی لیڈر کے ایس ایشوراپا نے پیر کے روز ’اذان‘کے لئے استعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکرس لوگوں کو تکلیف دے رہے ہیں‘ بالخصوص امتحانات کی تیاری کرنے والے اسٹوڈنٹس اور اسپتالوں کے لئے مریضوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔

سری نگر۔کرناٹک بی جے پی لیڈر کے ایس ایشوراپا کے اذان کے متعلق تبصرے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اس کو”انتہائی تکلیف“ دہ قراردیا ہے۔

سینئر بی جے پی لیڈر کے ایس ایشوراپا نے پیر کے روز ’اذان‘کے لئے استعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکرس لوگوں کو تکلیف دے رہے ہیں‘ بالخصوص امتحانات کی تیاری کرنے والے اسٹوڈنٹس اور اسپتالوں کے لئے مریضوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔

اتوار کے روز شانتی نگر میں بی جے پی کی وجئے سنکلپ یاترا کے دوران اذان پر کئے گئے تبصرے پر پوچھے گئے سوال کا وہ جواب دے رہا تھا جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے۔

ایشوراپا کے تبصرے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے عبداللہ نے ٹوئٹ کیاکہ ”بی جے پی کی جانب سے شدید تکلیف دہ تبصروں کو ایک لمحے کے لئے ایک طرف رکھتے ہوئے‘ اس جاہل کو کون سمجھائے گاکہ اذان اللہ کے لئے دعا نہیں ہے بلکہ درحقیقت اذان لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے کے لئے۔

اللہ سب کچھ جانتا‘ دیکھتا او رسنتا ہے‘ لیکن انسان ایسا نہیں کرسکتے“۔