شراب میں چپکلی کے خون کی ملاوٹ، بطور ویاگرا فروخت

   

٭ بنگلور : پولیس آفیسر نے آج ایک جنگلاتی کارکن کی مدد سے ایک ایسے اسمگلر کو گرفتار کرلیا جو زندہ اور بڑے سائز کی چپکلی کے خون کو شراب میں ملا کر بطور ویاگرا فروخت کیا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں اس طرح کی چھپکلی کی خریدوفروخت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ مذکورہ جنگلاتی کارکن نے کہا کہ حالانکہ اس کے خون کی کوئی طبی فوائد پائے جانے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔