شرجیل امام گوہاٹی جیل میں کورونا سے متاثر

,

   

گوہاٹی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ شرجیل امام کورونا وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پایا گیا ہے۔ شرجیل سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجوں پر آسام کی گوہاٹی سنٹرل جیل میں قید ہے۔ عہدیداروں نے منگل کو بتایا کہ کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے پر شرجیل کا کووڈ۔19 ٹسٹ کرایا گیا جس میں وہ اس مرض سے متاثر پایا گیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے شرجیل کی اس عرضی کو خارج کردیا تھا جس میں ٹرائل کورٹ کے حکمنامہ کے جواز کو چیلنج کیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے پولیس کو شرجیل کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید وقت عطا کیا ہے۔