بنگلورو: کرناٹک کے اڈپی ضلع میں اتوار کو پیش آئے مسلم خاندان کے 4 افراد کے بہیمانہ قتل کے مہلوکین کی پیر کو تدفین عمل میں آئی۔ نامعلوم شخص نے مکان میں داخل ہو کر محو خواب 5 افراد پر چاقو سے حملہ کردیا تھا جس میں ماں اور تین بچوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 70 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ جو ہاسپٹل میں زیر علاج ہے قاتل کی ہنوز پولیس کی شناخت نہیں کی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ قاتل ایک آٹو میں آیا تھا اور 15 منٹ کے اندر قتل کرکے چلا گیا۔پولیس نے چار نعشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد میتوں کو مقتول حسینہ کے شوہر نور محمد کے حوالے کردی تھی جو کویت سے اس واقعہ کے فوری بعد وطن واپس ہوگئے تھے نور محمد اور ان کے بیٹے اسد اور نور کے خاندان کے افراد اور دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے کوڑی بنگری میں جامع مسجد میں جنازہ کی نماز ادا کی۔ چاروں میتوں کو سہ پہر تین بجے کے قریب مجید کے قریب سپرد خاک کیا گیا۔ سابق شہری ترقی کے وزیر ونے کمار سوراکے، بی اے۔ محی الدین باوا، مینگلورو سٹی نارتھ کے سابق ایم ایل اے۔ اور کانگریس کے سینئر لیڈر ایم اے غفور نے تدفین میں شرکت کی۔