ڈھاکہ : بنگلہ دیش پارلیمنٹ اسپیکر شیریں شرمین چودھری کے ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کے امکانات ہیں۔ عوامی لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ برسراقتدار جماعت نے پارٹی کے بعض سینئر قائدین سے اختلافات کے باوجود پارٹی نے شیریں شیرمین کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔