شمالی کوریاکے دارالحکومت پیانگ یانگ میںنظام تنفس کی بیماری ، لاک ڈاؤن کا اعلان

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں نظام ِ تنفس کی بیماری کی وجہ سے 5 دن کے لییکرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یونہاپ کی این کے نیوز کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق حکام نے اعلان کیا ہے کہ کیسز کی تعداد میں اضافے کو روکنے کے لیے دارالحکومت میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا کہ بیماری کی نوعیت کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے اور دارالحکومت کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دن میں کئی بار جسم کا ٹمپریچر چیک کریں۔مقامی پریس کی خبروں میں پیونگ یانگ میںعوام نے 5 روزہ کرفیوکے نفاذ میں توسیع ہو سکنے کے پیش نظرخوردنی اشیا کا ذخیرہ کیا ہے۔شمالی کوریا نے پہلے کورونا کیس کا اعلان گزشتہ برس ماہ مئی میں کیا تھا اور ماہ اگست میں وباکے خلاف فتح حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔پیانگ یانگ انتظامیہ پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ وبا کے کیسسز کی تعداد اور اس سے ہلاکتوں کے بارے میں درست معلومات فراہم نہیں کرتی۔