ٹوکیو۔ شمالی کوریا نے رواں برس جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شرکت سے انکارکردیا۔شمالی کوریا کے میڈیا کے مطابق کووڈ 19 کے پھیلاو اور اپنے ایتھلیٹ کی حفاظت کے پیش نظر شمالی کوریا نے رواں بر س ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔شمالی کوریا کی وزارت کھیل نے یہ فیصلہ کوویڈ 19 کی موجودہ صورت حال کی وجہ سے کیا۔جاپان نے کہا ہے کہ وہ اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں لیکن وہ اولمپکس اورکوروناکو کنٹرول کرنے کی تیاریاں جاری رکھیں گے۔اولمپکس2020 گزشتہ سال کوویڈ 19 کی وجہ سے ہی ملتوی کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ اولمپکس گیمز کا آغاز 23 جولائی سے جاپان میں ہوگا۔