شمالی کوریا کا روس کی مدد کیلئے فوج بھیجنے پر غور

   

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی جانب سے یوکرین جنگ میں روسی افواج کی مدد کیلئے اپنے فوجی بھیجنے پر غور، 8لاکھ سے زائد رضاکاروں نے جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صحافی نے یہ دعوی کیا ہے۔یوکرین اور روس کی جنگ اپنے دوسرے سال میں داخل ہوچکی ہے۔