شمالی کوریا کی پہلی بار یورینیم افزودگی تنصیب کی تصاویر جاری

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے پہلی بار یورینیم افزودہ کرنے کی تنصیب کی تصاویر جاری کر دیں۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے نیوکلیئر ہتھیاروں میں اضافے کے لیے مزید یورینیم افزودہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ جوہری مواد کی تیاری مقررہ مدت میں مکمل کی جائے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تصاویر جاری کی ہیں جن میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اْن کو نیوکلیئرہتھیاروں کے لیے یورینیم کی افزودگی کی تنصیب کا دورہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے یہ تصاویر آج جاری کی ہیں۔