شمال مشرقی حلقہ اساتذہ قانون ساز کونسل

   

کیلئے بشمول گلبرگہ 6اضلاع میں رائے دہی ہوئی
گلبرگہ : شمال مشرقی حلقہ اساتذہ برائے قانون ساز کونسل کرناٹک کے لئے آج28اکتوبر کو بشمول ضلع گلبرگہ علاقہ کلیان کرناٹک کے جملہ چھ اضلاع میں رائے دہی منعقد کی گئی ۔ علاقہ کے اضلاع بیدر، رائچور، یادگیر ، کوپل ، بلاری اور گلبرگہ کے 147پولنگ بوتھس میں رائے دہی ہوئی ۔ اس حلقہ کے امیدواران میں مسرز شرن اپا مٹور (انڈین نیشنل کانگریس ) سشیل نموشی بی جے پی ، تمیا پورلے،جنتا دل سیکولر، واٹل ناگراج کنڑا چالو ولی واٹل پکشا،اور آزاد امیدوار چندر کانت سنگے شامل ہیں ۔ یہ حلقہ اساتذہ جملہ 28236رائے دہندگان پر مشتمل ہے ۔ رائے دہی سے قبل کل تمام 6 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروںنے بیلیٹ پیپرس کا معائینہ کیا تھا ۔ رائے دہی کیلئے جملہ 647اسٹافٖ ممبرس متعین کئے گئے تھے ۔ رائے دہی صبح 6بجے سے شام 7بجے تک جاری رہی ۔