شنڈے کا سڈکو کے مختلف پراجکٹس کا افتتاح

   

تھانے : مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے سٹی اینڈ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (سڈکو) کے تقریباً 5000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ شنڈے نے کہا کہ نئی ممبئی نے مہاراشٹر کی ترقی کے انجن میں اہم رول ادا کیا ہے اور اس خطے میں میٹرو اور نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے جیسے دیگر پراجکٹس تیار کئے جا رہے ہیں، جو سڈکو کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے ۔ شنڈے نے 5 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے سڈکو کے مختلف ترقیاتی پراجکٹس کا بھومی پوجن اور افتتاح کیا۔