شہر میں 13 نئے پولیس اسٹیشن و 11 سب ڈیویژنس کا قیام ۔ حکومت سے احکام جاری

   

حیدرآباد۔13۔ فروری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج 13 نئے پولیس اسٹیشن قائم کرنے احکام جاری کئے ہیں۔ موجودہ پولیس اسٹیشنس کے علاوہ نئے پولیس اسٹیشنس و سب ڈیویژنس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ دونوں شہروں میں بورا بنڈہ ، وارثی گوڑہ ، تاڑبن ، بنڈلہ گوڑہ ، دومل گوڑہ ، لیک پولیس اسٹیشن ، آئی ایس سدن ، ٹولی چوکی ، گڈی ملکاپور ، مانصاحب ٹینک ، فلم نگر ، احمد نگر اور خیریت آباد پولیس اسٹیشن قائم کرنے احکام جاری کئے جبکہ 11 سب ڈیویژنس قائم کئے گئے جن میں چلکل گوڑہ ، عثمانیہ یونیورسٹی ، سعید آباد ، گولکنڈہ ، کلثوم پورہ ، جوبلی ہلز ، ایس آر نگر ، چھتری ناکہ ، گاندھی نگر ، ترملگری و چندرائن گٹہ شامل ہیں۔ دو نئے زونس ساؤتھ ایسٹ زون اور ساؤتھ ویسٹ زون قائم کئے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کمشنریٹ کیلئے خواتین کے تحفظ کیلئے ویمنس سیفٹی ونگ بھی قائم کیا جارہا ہے جس کی نگرانی ڈی سی پی رتبہ کا عہدیدار کرے گا۔ اسی طرح خواتین کیلئے پانچ نئے ویمنس پولیس اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ احکام کے بعد پولیس اسٹیشنس کی نئی حد بندی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ب