شہزادی ڈائنا کے لکھے خطوط کی نیلامی

   

لندن : سابق برطانوی شہزادی لیڈی ڈائناکے طلاق کے دوران لکھے گئے خطوط نیلام کر دیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادی ڈیانا کے خطوط1 لاکھ 45 ہزار 550 برطانوی پاؤنڈز میں نیلام ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ چارلس سے طلاق کے دوران لیڈی ڈیانا نے اپنے 2 بہت ہی قریبی دوستوں کو 32 خطوط لکھے جو اب نیلام کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق لیڈی ڈائناکے یہ خطوط اور کارڈز ان کے دوستوں نے 25 سال سے زائد عرصے تک اپنے پاس رکھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایک خط جس میں شہزادی ڈائنانے اپنے ٹیلیفون کے ریکارڈ ہونے کی فکر کا اظہار کیا تھا وہ خط 23 ہزار برطانوی پاؤنڈز میں نیلام ہوا۔