ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی مسلح افواج نے اس امر کی تردید کی ہے کہ 15 سال وزیراعظم رہنے والی بیگم حسینہ واجد کی حکومت کی برخاستگی میں اقوام متحدہ کے کسی دبا ئوکا کردار تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح افواج نے اپنے جاری بیان میں اس امر کی تردید کی ہے کہ فوج کو گزشتہ سال ا یسا کوئی براہ راست انتباہ موصول ہوا۔ بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے شعبہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ کے ریمارکس کو غلط طریقہ سے پیش کیا گیا۔