شیخ خلیفہ چوتھی بار متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

   

ابوظہبی ،7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ خلیفہ بن زائد آل نہیان کو چوتھی بار پانچ سال کے لیے ایک بار پھر صدر منتخب کیاہے ۔گلف نیوز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں کہاکہ سپریم کونسل نے آئین کے ضابطوں کے تحت شیخ خلیفہ کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیاہے ،ساتھ ہی ترقی اور خوشحالی کا سفرجاری رکھتے ہوئے ملک کے عوام کی آرزوؤں کی تکمیل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سابق صدر اور شیخ خلیفہ کے والد شیخ زائد بن سلطان آل نہیان کے 3نومبر2004کو انتقال کے بعد سپریم کونسل نے پہلی بار انھیں صدر بنایاتھا۔