شیو سینا جس نے اب تک اپنی ساتھی بی جے پی سے سیٹوں کی تقسیم کے متعلق بات چیت شروع نہیں کی ہے ‘ آج دوبارہ آستان چڑھاتی دیکھائی دے رہی ہے
ممبئی۔پیر کے روز شیوسینا نے اس بات پر زورد یا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ مہارشٹرا میں اتحاد کی سینئر ساتھی ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔
مگر چیف منسٹر مہارشٹرا دیویندر فنڈناویس نے کہاکہ بی جے پی بھی ایک اتحا د چاہتی ہے مگر وہ مجبور نہیں ہے۔
اے این ائی کے مطابق شیو سینا لیڈر سنکے راوت نے ممبئی میں ایک پارٹی اجلاس کے بعد کہا کہ’’ مہارشٹرا میں ہم بڑے بھائی ہے ‘ ہم بڑے بھائی ہیں اور ہمیشہ بڑے بھائی ہی رہیں گے‘‘۔چیف منسٹر فنڈناویس نے کہاکہ بی جے پی اتحاد ملک کو لوٹنے والوں کو اقتدار سے دورکھنے کے لئے چاہتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ بی جے پی مجبور نہیں ہے ‘ ہاں ہم اتحاد چاہتے ہیں مگر ملک کی ترقی کے لئے۔ بی جے پی وہ پارٹی ہے جس نے دوس ے دوسو کا سفر طئے کیاہے‘‘
Shiv Sena leader Sanjay Raut after party meeting in Mumbai: We are the big brother in Maharashtra, we were the big brother and will stay the big brother. pic.twitter.com/xnjddcv3rz
— ANI (@ANI) January 28, 2019
جب اعداد وشمار کی بات کریں تو 289اراکین کے ایوان اسمبلی میں بی جے پی کے پاس121تو شیوسینا کے پاس63ممبران ہیں۔ لوک سبھا میں 48میں سے 18شیو سینا کے پاس اور23پر بی جے پی نے جیت حاصل کی ہے۔
بی جے پی کے کئی مسائل کو لے کر مسلسل تنقید کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد میں دراڑیں صاف نظر آرہی ہیں۔
اسی ماہ کی ابتداء میں بی جے پی صدر امیت شاہ نے اشارۃً شیوسینا چیف ادوھوٹھاکرے کو انتباہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ اگر 2019کے لوک سبھا الیکشن میں سابق کی طرح اتحاد قائم نہیں ہوتا ہے تو بی جے پی مخالفین کو پوری طرح ختم کردی گئی ‘ جس کے جواب میں شیو سینا نے ’’ بی جے پی کو دفن ‘‘ کردینے کی دھمکی دی تھی