ممبئی۔شیوسینا کے ایک لیڈر کا اذان کے ساتھ ہندو رسومات کے تحت کی جانے والے ’آرتی‘ کو سننے کے متعلق پسند یدگی کے اظہار پر مشتمل تبصرہ اور مسلم بچوں میں اذان کا مقابلہ کرنے کی تجویز نے ہنگامہ کھڑا کردیاہے اورساتھ میں بی جے پی نے پیر کے روز ادھوٹھاکری کی پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ اقتدار پر برقرار رکھنے کے لئے انکی پارٹی کا موقف بدل گیاہے۔
مہارشٹرا میں سینا‘ این سی پی او رکانگریس نے مل کر ایم وی اے کی حکومت تشکیل دی ہے۔
شیو سینا کے لیڈر پانڈور نگ سکپال جو ممبئی ساوتھ کے ڈویژن صدر ہیں نے ایک اُردو نیوز پورٹل کوانٹرویو کے دوران یہ تبصرہ کیاتھا۔
سکپال کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ساوتھ ممبئی میں ایک مسلم قبرستان کے قریب میں رہنا اور ”اذان“ کی آواز سننا بہت اچھا ہے اور وہ سننا پسند کرتے ہیں۔
سکپال نے مذکورہ پورٹل کو کہا کہ”بھگوت گیتا کے لئے مقابلہ کرایاجاتا ہے۔میرے ساتھی شکیل احمد سے میں نے کہاتھا کہ بچوں کے لئے ”اذان“ کے مقابلہ کرائیں۔مجھے اس میں ’آرتی‘کااحساس ہوتا ہے۔
بالا صاحب ٹھاکرے(سینا کے بانی) کسی مذہب کے خلاف نہیں تھے۔ یہاں تک(چیف منسٹر اور پارٹی صدر) ادھوٹھاکرے بھی تمام طبقات کوساتھ لے کر چل رہے ہیں“۔
جب سکپا ل سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے کہاکہ ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیاجارہا ہے۔انہوں نے پی ٹی ائی کوبتایاکہ”کس طرح کوئی ہر بات کو مذہب کی دوربین سے دیکھ سکتا ہے؟۔
این جی او ’مائی فاونڈیشن‘ کے لوگ جو مسلم بچوں کے لئے کام کرتے ہیں میرے پاس ائے تھے اور مجھ سے بات کی تھی کہ لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کوکیسے مصروف رکھا جائے۔
میں نے انہیں مشورہ دیاتھا کہ ان لائن’اذان‘ کے مقابلے کرائیں جس سے بچے گھروں میں ہی رہیں گے۔ وہ ایک مشورہ تھا۔ ان میں ایک شیوسینک اور میرے ساتھ شکیل احمدہیں“۔
سینا کے ترجمان اور ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب نے کہاکہ وہ سکپال کے اس بیان سے واقف نہیں ہیں۔ بی جے پی کے ایم ایل سی اور کونسل میں اپوزیشن لیڈر پروین داریکر نے کہاکہ”سکپال کا یہ تبصرہ اقتدار میں رہنے کے لئے بدلی ہوئی دھن لگ رہا ہے“۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی اتل بھٹکالکر نے کہاکہ شیو سینا نے ماضی میں سڑکوں پر ’نماز‘ اداکرنے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ سینا نے مہم چلائی تھی کہ کانگریس کو ووٹ دینادہشت گردی یا (اجمل) قصاب کو ووٹ دینے جیسا ہے“۔
ایم وی اے میں شامل این سی پی او رکانگریس نے سکپال کی جانب سے ’اذان‘ مقابلوں کی پیش کردہ تجویز کو خیرمقدم کیاگیاہے۔ این سی پی کے وزیر نواب ملک نے استفسارکیاکہ ”مہارشٹرا میں بھگوت گیتا پر مقابلہ منعقدکئے گئے ہیں جس میں مسلم لڑکیوں نے انعامات جیت۔ اذان کے مقابلوں میں کیاغلط ہے؟“
۔انہو ں نے کہاکہ اداکار دلیپ کمار‘ شاہ رخ خان‘ سلمان خان نے اپنی فلموں میں منادر کے مناظر کو بہتر انداز میں پیش کیاہے۔ کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے کہاکہ جن لوگوں کے دل نفرت سے بھر ے ہیں وہ”بھگوان او رانسان کے درمیان بات چیت کی خوبصورتی کو سمجھ نہیں سکتے ہیں“۔