صاف ستھرے سماج کے لیے تمباکو نوشی ترک کریں : سینی

   

چنڈی گڑھ۔ 31 مئی (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سینی نے ہفتہ کو انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ آئیے ہم سب ایک صحت مند اور صاف ستھرے معاشرے کے لیے تمباکو نوشی ترک کرنے کا عہد کریں۔ سینی نے کہا کہ تمباکو نوشی نہ صرف ہماری صحت کے لیے مضر ہے بلکہ اس کا اثر خاندان اور سماج پر بھی پڑتا ہے ۔ آج بیداری پھیلانے کا دن ہے ، اپنے پیاروں کو تمباکو نوشی سے دور رکھیں اور اس بری عادت کو ترک کریں۔ تمباکو نوشی سے دور رہنا صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے ۔