صحافی نیہا دکشٹ کو عصمت ریزی او رجان سے مارنے کی کسی نامعلوم شخص نے دی دھمکی

,

   

نیہا کے بموجب مذکورہ تعقب کرنے والا مختلف فون نمبرات سے انہیں فون کررہا ہے اوردھمکیاں دے رہا ہے
نئی دہلی۔ایوارڈ جیتنے والی دہلی نژاد صحافی نیہا دکشٹ نے چہارشنبہ کے روزمبینہ طور پر کہاکہ انہیں کسی نامعلوم شخص نے عصمت ریزی کرنے او رجان سے مارنے کی دھمکی دی ہے جو کچھ وقت سے ان کا تعقب کررہا ہے۔

مذکورہ صحافی نے سوشیل میڈیا کا سہارا لیا اور شیئر کیاکہ ستمبر2020سے وہ ان کا تعقب کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 25جنوری کے روز کسی نے ان کا گھر میں قفل توڑ کر داخل ہونے کی کوشش کی جس کے پیش نظر مقامی پولیس اسٹیشن میں انہوں نے ایک شکایت بھی درج کرائی ہے۔

مذکورہ صحافی نے لکھا کہ وہ اور ان کے شوہر جو ایک ڈاکیومنٹری فلم میکر ہیں کا بھی تعقب کیاجارہا ہے او ران پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

نیہا کے بموجب مذکورہ تعقب کرنے والا مختلف فون نمبرات سے انہیں فون کررہا ہے اور عصمت ریزی‘ تیزاب کا حملہ اور موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے ایک تفصیلی پوسٹ لکھا جس میں انہوں نے ذکر کیاہے کہ کتنے آرٹسٹوں‘ صحافیوں اور جہدکاروں کا آج تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اپنا کام انجام دینے کی وجہہ سے انہیں ماردیاگیاہے۔

دی ہندو کے بموجب نارتھ ایسٹ میں دو سنگھ پریوار تنظیموں کی جانب سے 31قبائیلی لڑکیوں کی انہیں ”ہندو“ بنانے کے لئے کی گئی اسمگلنگ پر شائع2016کی ایک رپورٹ کے بعد کریمنل مقدمات درج کئے گئے تھے۔

انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈس حاصل کرنے والوں میں سے ایک نیہا دکشت ہیں جنھیں 2019میں اس اعزاز سے نوازاگیاتھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس تحویل میں ہونے والی اموات پر لکھی گئی کہانیوں کے لئے پولیس کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے متعلق بات کی تھی۔