صدر جمہوریہ مرمو کی جیسلمیر آمد ، مشرا اور شرما نے خیرمقدم کیا

   

جے پور: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ہفتہ کو جیسلمیر پہنچنے پر ہوائی اڈے پر گورنر کلراج مشرا اور وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے ان کا استقبال کیا۔ مشرا نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے پرجوش طریقہ سے استقبال کیا۔ اسی طرح شرما نے بھی مرمو کو گلدستہ پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔ مرمو جیسلمیر میں لکھپتی دیدی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔