صدر پوتین کو قائل کرنا ہوگا کہ وہ جنگ نہیں جیت پائیں گے:نیٹو

   

برسلز : نیٹو کے سکریٹری جنرل ڑانز اسٹولٹن برگ نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ یوکرین کو ہنگامی طور پر مزید اسلحہ بھیجنا ہوگا۔اسٹولٹن برگ نے عالمی اقتصادی فورم کے امن و سلامتی کی بحالی سے متعلق ایک پینل میں شرکت کی۔سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صدر پوتین نے اگر یوکرین کے خلاف جنگ جیت لی تو یہ دنیا کے لیے خطرناک ہوگا کیونکہ ایسی صورت حال میں صاحب اختیار عالمی لیڈر قوانین کی پروا کیے بغیر اپنی طاقت کا بھرپور استعمال کر سکیں گے، اگر مذاکرات میں پرامن حل چاہتے ہیں تو صرف ایک ہی راستہ بچا ہے وہ یہ کہ یوکرین کو عسکری امداد دی جائے، یاد رہے کہ امن کا راستہ اسلحے سے ہوکر جاتا ہے لیکن صدر پوتین کو بھی اس بات کا قائل کرنا ہوگا کہ وہ یہ جنگ نہیں جیت پائیں گے۔