صدر پوٹن کا فوج سے خطاب، ’’مجھے آپ پر فخر ہے‘‘

   

ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے روسی فوجیوں سے خطاب میں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ “مجھے آپ پر فخر ہے”۔پوٹن نے کرسک کے قصبے پونیری میں سابقہ سوویت یونٹوں کی جنگِ کرسک میں نازیوں کے خلاف حاصل کردہ فتح کی 80 ویں سالانہ یاد کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہیکہ “یہ جنگ تقریباً 2 ماہ تک جاری رہی۔ اس جنگ کا اہم ترین حصہ’ پروہورووکا’ کا ٹینک محاذ تھا۔اس محاذ پر سینکڑوں ٹینک ایک تنگ مقام پر جمع ہو گئے اور حقیقی معنوں میں زمین جل گئی تھی”۔صدر پوٹن نے کہا ہے کہ “ہم فتح کیلئے لڑنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔آج یہاں کرسک کی افسانوی زمین پر 1943 میں نازیوں کے خلاف فتح حاصل کرنے والے دلیروں کی یاد میں روس کے دلیرفوجیوں کو اور اسپیشل فوجی آپریشنوں میں شرکت کرنے والوں کو اعلیٰ سرکاری اعزازات پیش کئے جائیں گے”۔پوٹن نے کہا ہے کہ “تمام فوجی نہایت جرات اور عزم کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ وطن عزیز کے ساتھ وابستگی اور فوجی حلف کے ساتھ صداقت ایسے عناصر ہیں جنہوں نے اسپیشل فوجی اپریشن کے تمام شرکاء کو باہم متحد کر دیا ہے”۔صدرپوٹن نے تمام روسی فوجیوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ “میں آپ کی خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مجھے آپ پر فخر ہے”۔