ماسکو ۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن چہارشنبہ کو اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ایک اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ہو گی۔ صدر پوٹن یوکرین پر حملے کے بعد پہلی مرتبہ بیرونی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔ منگل کو دوشنبے میں تاجک صدر امام علی سے بھی ان کی ملاقات پروگرام ہے ۔ یوکرین جنگ اور خطے کے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں روسی صدر ہمسایہ ممالک کے قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ جلد ہی بیلاروس کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔