صنعا میں دھماکہ ‘ 7 اسکولی بچے ہلاک

صنعا ( یمن ) 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یمنی طبی عملہ نے بتایا کہ صنعا کے ایک ویر ہاوز میں طاقتور دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں قریبی اسکولس کے 7 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس دھماکہ میں کم از کم 54 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان میں اسکولی بچے بھی شامل ہیں ۔ ابھی اس دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT