حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کرنول ضلع کے کلور انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع دیوا اگربتی بنانے والی فیکٹری میں ہفتہ کی صبح اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ فیکٹری کے احاطے میں سری لکشمی بالاجی آئیل مل کے ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور شدت اختیار کر گئی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر اور ریسکیو کے عملے موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اس حادثہ میں 15 لاکھ روپئے کا نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ۔۔ ش m/b