Sunday , November 17 2019

ضمانت کے طور پر قرآن مجید کے نسخے تقسیم کرنے عدالت کی ہدایت، تعمیل سے ملزم طالبہ کا انکار

فیس بک پوسٹ میں مسلمانوں کے خلاف ریمارکس

جھارکھنڈ ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کی ایک مقامی عدالت نے فیس بک پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور دلآزار تبصرے کرنے سے متعلق ایک مقدمہ میں کالج طالبہ رچابھارتی کو ضمانت دیتے ہوئے یہ شرط عائد کی کہ وہ پانچ سرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن مجید کے پانچ نسخے تقسیم کرے۔ عدالت نے رچا بھارتی کو شکایت کی ایک نقل پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی لیکن رچا بھارتی نے ضمانت کیلئے عدالت کی طرف سے مقرر کردہ شرط پر تعمیل کرنے سے انکار کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT