طاہر بن حمدان اردو اکیڈیمی کی ذمہ داری آج سنبھالیں گے

   

حیدرآباد 4 مارچ ( سیاست نیوز ) نونامزد صدر اردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان 5مارچ کو 11.30 بجے دن حج ہاوز کی چوتھی منزل پر اردو اکیڈیمی کے دفتر پر اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ طاہر بن حمدان نے کہا کہ اردو کے فروغ اور دیگر مسائل کی یکسوئی کیلئے کوشش کرینگے ۔ حکومت اقلیتوں کی ترقی اور بہبود میں عہد کی پابند ہے ۔