طلاق حسن کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور عرضی

   

نئی دہلی : طلاق حسن کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ سے جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے آئندہ ہفتے سماعت کی یقین دہانی کرائی ہے۔طلاق حسن کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔ طلاق حسن کی شکار نزرین النساء نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور اس عمل کو غیرآئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہیکہ طلاق حسن کا رواج آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 21 کی خلاف ورزی ہے۔