چینائی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو ایک خط لکھ کر طوفان سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے قرضوں کی ادائیگی پر تین ماہ کیلئے روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسٹالن نے نرملا کو لکھے ایک نیم سرکاری خط میں، ایم ایس ایم ای اور چھوٹے کاروباروں اور فصلوں اور دیگر قرضوں کی ادائیگی پر روک لگانے کی درخواست کی۔انہوں نے متاثرہ اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے اس مسئلہ پر توجہ دینے اور یکم دسمبر سے 29فروری تک قرض کی ادائیگی پر روک لگانے کے ریاستی حکومت کی درخواست کو قبول کرنے کی درخواست کی۔