طیارہ میں قبل از وقت کھڑا ہونے پر اب جرمانہ ہو گا

   

انقرہ، 30 مئی (یو این آئی)طیارہ لینڈ کرنے کے بعد کچھ مسافر جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ رکنے سے پہلے ہی اپنی نشستوں سے کھڑے ہو جاتے ہیں تاکہ دیگر مسافروں سے پہلے باہر نکل سکیں حالانکہ طیارے کا دروازہ لاک ہوتا ہے اور اسے فضائی عملہ تمام قاعدے پورے ہونے پر ہی کھولتے ہیں۔مسافروں کی اس حرکت پر بار بار عملہ اعلانات کر کے انہیں تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہتا ہے کیونکہ طیارہ اپنی مختص جگہ پر پارک ہونے کے بعد ہی مسافروں کو آف لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ترکی ایک نئے ٹریول رول کے ساتھ بے چین مسافروں کو 2،603 لیرا (تقریبا $ 70) جرمانہ کر رہا ہے جو طیارہ رکنے سے پہلے ہی سیٹ چھوڑ دیتے ہیں اور ہیڈ بنز کھول دیتے ہیں۔