ظفر جاوید نظام کلب کمیٹی صدر منتخب

   

حیدرآباد/16 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نظام کلب کمیٹی صدرکے انتخاب کیلئے اتوار کو رائے دہی کا انعقاد عمل میں آیا جس میں جناب ظفر جاوید کمیٹی صدر کی حیثیت سے منتخب ہوگئے۔ کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے مسٹر اجئے ریڈی و دیگر ایگزیکیٹو ارکان کی حیثیت سے ڈاکٹر ونجا اودئے، راکیش منکوڑ اور راجیشور ریڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس الیکشن میں جناب ظفر جاوید کے مخالف امیدوار پی منوہر ریڈی کو 1054 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ظفر جاوید 1206 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ۔جناب ظفر جاوید ماہر تعلیم ہیں اور انتظامی اُمورکا کافی تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق میں وہ مرکزی اور ریاستی کمیٹیوں، یونیورسٹی، بینک اور دیگر مشہور تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جناب ظفر جاوید نظام کلب کے سابق صدر جناب امجد علی خان کے فرزند ہیں ۔ ب