عبداللہ پور میٹ میں ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ پولیس حدود میں ایک شخص نے خودکشی کرلی جو بیوی سے پریشان اور دوسری ملازمت کی تلاش میں تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ جگدیشور جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا، اس شخص کا اسکی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا اور وہ ملازمت سے بھی پریشان تھا اور دوسری ملازمت کی تلاش میں مصروف تھا۔ اسی دوران ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی۔ عبداللہ پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT