حیدرآباد۔ 6 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے شہر اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں بارشوں کے نتیجہ میں عثمان ساگر کی مزید 2 گیٹس ہفتہ کی صبح 2 فیٹ اونچائی تک کھول دیئے۔ آبگیر علاقوں میں بارش کے نتیجہ میں دونوں بڑے ذخائر آب کی سطح بڑھتی جارہی ہے۔ ہفتہ کو عثمان ساگر کے علاوہ حمایت ساگر کے گیٹس بھی کھولے گئے۔ دونوں ذخائر کے 6 گیٹ کھول کر اضافی پانی بہایا گیا۔ ہفتہ کو عثمان ساگر کی سطح 1786 فیٹ (جملہ گنجائش 1790) اور حمایت ساگر کی سطح 1760.90 (1763.50) ریکارڈ کی گئی۔